|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز تصویری بیان جاری کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر جوناتھن سوئفٹ کے مشہور ناول Gulliver’s Travels کا سرورق پوسٹ کیا گیا ہے جس میں ایک دیو قامت شخص کو بہت سارے چھوٹے لوگوں نے ساحل کے کنارے رسیوں سے باندھ رکھا ہے اور کچھ بونے اس شخص کے سینے پر بھی چڑھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے اور ہیش ٹیگ پاکستان پولیٹکس کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بونے ایک دیو قامت شخص کو باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔