|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ  سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان ہونے والے معاہدے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے۔

 ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ڈی ایم کا معاہدہ ہوچکا ہے، نفیس لوگ الگ ہو چکے ہیں، یہ حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان سب کی جےآئی ٹی بنی ہوئی ہے یہ جیلوں میں جائیں گے، یہ کچھ عرصہ پہلے سی ایم ہاؤس کے سامنے سب کو پٹوا رہے تھے، آج کا معاہدہ بھی انگریزی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ فرق مہاجر عوام کو نہیں مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو پڑے گا، پی ٹی آئی سے کہا نائن زیرو کھلواؤ تو ووٹ دیں گے، اپوزیشن نے صرف لکھ کر دیا تو یہ راضی ہوگئے۔

 سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پانچ سال میں جب میئر کچھ نہیں کرسکا تو ایڈمنسٹریٹر کیا کرے گا؟
ایم کیوایم والےصرف وزارتوں کے مزے اڑائیں گے۔