|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مراسلہ ہمارے اپنے سفیر کی طرف سے لکھا گیا ہے، جو ابھی اسد عمر کے پاس ہے دکھا نہیں سکتا۔

ذرائع کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ خط پر نیشنل سیکیورٹی کے قانون لاگو ہوتے ہیں۔ خط عسکری حکام سے شیئر کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو خط کے مندرجات بتائے۔ وزیراعظم نے بریفنگ کے دوران کہا ملک کا نام نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خط سے متعلق پارلیمنٹ میں ان کیمرا بریفنگ ہو گی۔ مزید بتایا کہ روس جانے سے پہلے حکام سے تفصیلی بریفنگ لی تھی۔