مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران نیازی چاہے روئیں یا چیخیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، حکومت کے پاس نمبرز گیم ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیم اِز اوور، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم کیو ایم سمیت 173ارکان شریک تھے، آئین و قانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد منطقی انجام کو پہنچے گی۔
عطاء تارڑ بولے کہ فواد چوہدری نے کل اپنے کزن کو بے شرم کہا، فواد چوہدری اب خود بتادیں انہوں نے کتنی بار بے شرمی کی ہے؟