|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2022

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کا نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز  کے نام کی سفارش کردی ہے،  پارلیمانی پارٹی کو حمزہ شہباز کے علاوہ دوسرے نام کا بھی کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے دوبارہ بھی متفقہ طور  پر حمزہ شہباز کا نام تجویز کیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی سفارشات نواز شریف کو  بھی دی گئیں جس کے بعد حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

خیال رہے کہ گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے گورنر پنجاب نے 2 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز ہفتہ دن 11بجے طلب کیا گیا ہے۔