|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2022

وزیراعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے۔

ہم کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سہہ پہر 3 بجے عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے اور براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھول دی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا۔ عوام وزیر اعظم سے براہِ راست گفتگو کے لیے فون نمبر 051-9210809 ملا کر اُن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔