پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرپرسن بلاول بھٹو نے عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کردینے اور اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کر دینے کی تجویز کے بعد کہا ہے کہ حکومت نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔
’متحدہ اپوزیشن پارلیمان سے نہیں جائے گی۔ ہمارے وکلا سپریم کورٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم تمام اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور اس کا تحفظ اور اس کا دفاع کیا جائے۔