وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا گیا ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو کچھ تاخیر کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں تقریباً 12 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوا۔
اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے کل 342 میں سے تحریک کی کامیابی کے لیے 172 ووٹس درکار ہیں۔
قبل ازیں مریم اورنگزیب نے ایک ٹوئٹ میں ان 174 اراکین اسمبلی کے اعداد و شمار پیش کیے جو تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کررہے ہیں۔