یورپی یونین نے 80 سال سے زائد افراد کیلئے کورونا ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی منظوری دے دی۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق یورپی یونین کے ادویات پر نظر رکھنے والے ادارے نے بدھ کے روز 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی منظوری دی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے کہا کہ دیگر عمر کے افراد کیلئے دوسرے بوسٹر شاٹ کی اجازت دینا ابھی قبل از وقت ہے۔
یورپی میڈیسن ایجنسی نے یورپی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 80 یا اس سے زائد عمر کے افراد میں شدید کورونا کے خطرے کے باعث چوتھی خوراک کے ذریعے فراہم کردہ تحفظ کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ویکسین کی دوسری بوسٹرجاب 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو دی جا سکتی ہے۔