گوادر : بلدیاتی انتخابات ،پسنی سٹی کی 14نشستوں کے لیئے پہلے روز365 کاغذات نامزدگی فارم وصول کیے گئے ،وارڈوائزالیکشن ہورہے ہیں ہر وارڈ میں ایک جنرل کونسلرکی نشست ہے تحصیل پسنی چاریونین کونسل پر مشتمل ہے ،نیشنل پارٹی ،بی این پی ،حق دوتحریک اور آزادامیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو ہونے والے مجوزہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پسنی میں امیداواروں کے لیے نامزدگی فارم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے
ریٹرنگ آفیسر سب ڈویژن پسنی کے آفس میں پہلے روز سیاسی پارٹی اور مختلف پینلز کے لوگوں نے فارم وصول کئے واضح رہے کہ مجوزہ بلدیاتی الیکشن میں نامزدگی فارم کے مطابق عام نشستوں، خواتین اور اقلیت کے امیدواروں کی بھی نشستیں رکھی گئی ہیںپسنی سٹی کی چودہ نشستیں ہیں نئی حلقہ بندیوں کے تحت بہت سے محلوں پر ایک وارڈتشکیل دی گئیں ہیں
جبکہ تحصیل پسنی چاریونین کونسلوں پرمشتمل ہے جس میں یونین کونسل نمبر9,10,11,12شامل ہیںواضح رہے کہ نامزدگی فارم 15 اپریلتک جمع ہونگے جس کے بعد 25تاریخ تک کاغذات کی جان پڑتال ہوگی ۔