|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2022

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر  رد عمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ  ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، جمہوریت اور آئین و قانون کی پاسداری کرنا نہ صرف اداروں بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت،جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے ،  اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا۔