|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2022

نوکنڈی:  بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فورسز کی مبینہ فائرنگ سے پک اپ ڈرائیور جاں بحق، واقعہ کیخلاف مشتعل کا احتجاج ہوائی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پاک افغان سرحد پرفائرنگ سے چاغی لشکر آپ کا رہائشی پک اپ ڈرائیور حمیداللہ ولد نذر محمد جاں بحق ہوگیا، واقعہ کیخلاف مشتعل افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مقتول سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر نذرآتش کرکے شاہراہ کو بلاک کردیا۔

مشتعل افراد نے جلوس کی صورت میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ بھی کیا،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،آمدہ اطلاعات کے مطابق رات گئے تک کشیدگی برقرار رہی۔ تاہم فائرنگ سے ہلاکت کے وجہ سے سامنے نہ آسکی۔