|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2022

لاہور: حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔

کابینہ اس حوالے سے کمیٹی برائے ای سی ایل نے قوانین میں ترمیم کی سفارش کردی ہے۔ نئے قوانین کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی۔

ذرائع وزرات قانون کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹی فکشن جاری ہوگا۔

دریں اثنا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں، معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں ، ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب ہو رہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے، انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔