|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2022

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے د یا۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے 5 سال میں بدترین لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے ایندھن بروقت خریدا اور نہ پاورپلانٹس کی مرمت کرائی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ ایندھن بروقت نہ خریدنا اور پاورپلانٹس کی مرمت نہ کرانا ہے، مہنگی بجلی کی پیداوار شہریوں پر ماہانہ 100 ارب روپے بوجھ کا باعث ہے۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہم لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو درست کر رہے ہیں