پسنی: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی ماہی گیری کے صنعت کے فروغ اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی فش ہاربر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ، منیجنگ ڈائریکٹر پسنی فشریز ہاربر اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹا سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پسنی فش ھاربر اتھارٹی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو سائیٹ کا دورہ کرایا اور سایئٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور ناصرف پسنی فشریز ہاربر کے مسائل سے آگاہ کیا بلکہ ہاربر کی غیر فعالی کی وجہ سے ماہی گیروں، مچھلی خرید کنندگان، مول ھوکڈرز فیکٹری مالکان فش پروسسرز کے مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا پسنی فش ہاربر کی بحالی سے 50سے 80ہزارماہی گیروں کو ماہی گیری سر گرمیوں میں شریک ہونے کے موقع فراہم ہوگی اس کے علاہ چار سے پانچ ہزار ماہی گیری کشتیاں فعال ھوجائیں گی جبکہ علاقے میں 30کے تعداد میں آئس فیکٹریاں کولڈاسٹوریجز،ورکشاپس ،مچھلوں کے گودام اور دیگر متعلقہ کاروباری سرگرمیاں بحال ھوجائیں گی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرکے پیش کیا جائے تاکہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کو فوری طور پر بحالی کے اقدامات کیے جاسکے اس قبل چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پسنی میں قائم عمانی گرانٹ سے تعمیر اہسپتال کا دورہ کیا۔
اور اہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ اور جائرہ لیا اس موقع ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات مکران ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمانی گرانٹ اہسپتال ڈاکٹر چاکر خان نے انہیں اہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ پسنی کے لوگوں کو صحت عامہ کی صورتحال کو بہتر بہتر بنانے اور انہیں طبعی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہت جلد عمانی گرانٹ اہسپتال کو فعال کرکے لوگوں کو بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں بہت جلد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف تعینات کردئیے جائیں گے