|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2022

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں امیدوارں سمیت ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص ضلع خضدار کے تمام بلدیاتی حلقوں کارپوریشن میونسپل کمیٹوں اور دیگر وارڈز کے حلقہ بندیاں غلط بنائے گئے ہیں۔

الیکشن سے پہلے حلقوں کی درستگی انتخابی فہرستوں میں نام کے ادراج سمیت دیگر مسائل پر کوئی کام نہیں کیا گیا نہ ہی ڈسپلے سینٹرز بنائے گئے انہوں نے کہا کہ ضلع خضدار میں کہیں پر 40/400/4000/3000/ لوگوں پر مشتمل واڈز بنائے گئے ہیں تو کہیں پر ہزاروں ووٹرز کے نام شامل کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کے آبادیوں کے آبادیوں کو ان کے واڈز سے نکال کر کسی اور واڈ میں شامل کیا گیا ہیں جس لوگوں کو شدید مشکلات سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبائلی اور دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہے یہاں پر لوگوں کے مسائل ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے جلد بازی میں الیکشن کا اعلان ہوا جس سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بالکل بلدیاتی الیکشن ہونے چاہیے۔

یہ مضبوط جمہوریت کے مضبوطی کیلئے اہم ہیں لیکن پہلے چاہیے تھا کہ الیکشن کمیشن ڈسپلے سینٹرز قائم کر کے لوگوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے مواقع فراہم کرتے انہوں نے اعلی عدلیہ چیف الیکشن کمیشن صوبائی الیکشن کمیشن مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن چند ماہ کے لیے موخر کئے جائیں اور صوبائی الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ بلوچستان بھر کے کارپوریشنز میونسپل کمیٹیوں اور وارڈز میں حلقہ بندیوں پر کام کرتے کریں اور جگہ جگہ ڈسپلے سینٹرز قائم کرکے انتخابی فہرستوں کی غلطیاں دور کرکے لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے حق دیں پھر بلدیاتی الیکشن کا اعلان کریں