|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2022

سندھ کے صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ اگر اس مرتبہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اورعدلیہ،افواج اور دیگراداروں نے اپنا آئینی کردارادا کیا تو ہمیں اس کو سراہنا چاہیئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان جيسا نالائق وزيراعظم تاريخ ميں کبھی نہيں آيا،عمران خان کو آج نہ عدليہ اچھی لگتی ہے اورنہ فوج نہ ادارے پسند ہیں۔

سعیدغنی نے کہا کہ عمران خان کو آئين اور قانون کے مطابق ہٹايا گيا اور پی ڈی ايم کے ايکشن پلان میں عدم اعتماد کا آپشن شامل تھا۔

صوبائی وزير نے کہا کہ اپوزيشن نے اسمبلياں توڑنے اوراليکشن کروانے کا مطالبہ کيا تاہم عمران خان نہیں مانے تھے۔

پچھلے ہفتے سعودی عرب میں مسجد نبويﷺ ميں ہونے والے واقعے کی سعید غنی نے شدید مذمت کی اور کہا کہ پاک زمين پر ايسی حرکت بری سوچ والے ہی کرسکتے ہيں۔

سعيد غنی نے کراچی میں 17 مئی کو پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کا اعلان کیا تاہم انھوں نے کہا کہ جلسے کے مقام کا اعلان بعد میں کیاجائے گا