|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2022

مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما لیگ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزيراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد 10 ارب 31 کروڑ کے بھاری اثاثے بنائے۔

 

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو سابق خاتون اول کے کہنے پر وزير اعلیٰ لگاياگيا اور کالا دھن کا حصہ بنی گالا پہنچايا جاتا تھا، ٹرانسفر پوسٹنگ ميں لين دين کے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہيں۔

 

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ايمنسٹی اسکيم فرح گوگی کا سياہ دھن سفيد کرنے کيليے لائی گئی، فرح گوگی اور ان کے شوہر کے اثاثوں کی کوئی منی ٹريل نہيں ہے۔

 

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کی جارہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 3سالوں میں ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا گیا اور عوامی پیسے سے اپنی جائیدادیں بڑھائیں گی۔

 

لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ فرح گوگی کوعمران خان نے بیرون ملک فرار کروایا جبکہ ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی کے کالے دھن کو جائزقرار دینے لائی گئی اور اس اسکیم کے تحت کروڑوں کا کالادھن سفید کروایا گیا