|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور خصوصاً قبائلی علاقوں کے لوگوں نے سب سے زيادہ انگريز کی جنگ ميں قربانياں ديں ہیں۔

 

صوابی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان تھری اسٹوجز کے 10سال دور حکومت ميں پاکستان ميں400ڈرون حملے ہوئے،آصف زرداری اور نواز شريف نے10سال حکومت کی اور فض الرحمان بھی ان کيساتھ فٹ تھا مگر ان کے منہ سے ايک بار آواز نہيں نکلی۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی جنگ میں 80ہزار جانيں قربان کيں،کیا امریکا نے شکریہ اداکیا؟ کیونکہ غلاموں کی کوئی عزت نہيں ہوتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی صورت امريکی غلاموں کو تسليم نہيں کرنا اور اسلام آباد پہنچ کر جنہوں نے یہ حکومت مسلط کی انہيں بھی پيغام دينا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چور اوپر بيٹھ جائيں تو وہ سب سے پہلے ادارے تباہ کرتے ہيں، ايک جانور اتنا کھاتا جتنی بھوک ہوتی ہے،ان کا تو پيٹ ہی نہيں بھرتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ايف آئی اے کیساتھ وہ کیاجائیگا جو ايم کيوايم نے کراچی پوليس کيساتھ کياتھا، ايم کيوايم نے چن چن کر کراچی آپريشن ميں شامل افسران کو قتل کروايا تھا جسے کے بعد آج تک کراچی پوليس اپنے پير پر کھڑی نہيں ہوئی اور رينجرز بلوانا پڑی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سارے اکٹھے ہوگئے مگر سب کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔ مزید کہا کہ بتاؤں گا کون ساز ہر ہے جو کھانے ميں ڈالتے ہيں توہارٹ اٹيک ہوتاہے