اسلام آباد:وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے اہم ملاقات کی چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی
اس موقع پربلوچستان کی ترقی امن وامان اور صوبے کے وسائل میں اضافے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبے کی ترقی میں وفاقی حکومت کی معاونت اور نیۓ این ایف سی ایوارڈ کے اجراء پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں سیاسی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا
اس موقع پر وزیراعلئ نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی اور اہم صوبائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور خواہش ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے عمل میں ہر جماعت اپنا حصہ ڈالے۔