روس نے پرتگال کے 5 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق پرتگال کے سفارت کاروں کو جوابی ردعمل میں ملک بدر کیا گیا ہے۔
پرتگالی سفارت کاروں کو 14 روز میں روس چھوڑنا ہوگا، پرتگال نے پچھلے ماہ 10 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔
یوکرین پر روسی حملے کے خلاف یورپی ممالک نے اب تک 300 سے زائد روسی سفارت کاروں کو اپنے ممالک سے بے دخل کر دیا ہے، جوابی ردعمل میں روس سے بھی یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بےدخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ صورتحال روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کے بعد سے پیدا ہوئی ہے۔