آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جب کہ ان کی جگہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
نئے تبادلوں کے مطابق گریڈ 19 کے سہیل ظفر چٹھہ اور گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے ہٹائے جانے والے احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔
تبادلوں سے متعلق جاری کردہ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں