ایک بھیڑ کو ایک معمر خاتون کو ٹکریں مار کر ہلاک کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ واقعہ افریقی ملک جنوبی سوڈان کی ریاست لیکس اسٹیٹ کے علاقے رمبک میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھیڑ نے معمر خاتون کے سینے پر متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔
خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ بھیڑ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق بھیڑ کا مالک بے گنا ہ تھا اور مجرم بھیڑ تھی ۔
اس ریاست کے قوانین کے تحت اگر کوئی پالتو جانور کسی فرد کو ہلاک کرتا ہے تو سزا کے ساتھ مالک کو متاثرہ خاندان کو معاوضہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی عدالت نے ‘قاتل’ بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے اس کے مالک کو ہدایت کی کہ وہ زرتلافی کے طور پر 5 گائیں متاثر ہ خاندان کو دے۔