|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2022

کوئٹہ:پا کستان اور ایران کے ما بین دوطرفہ تجا رت کو مزیدفروغ دینے کے لئے مفا ہمتی یا داشت کے مطابق ایرا نی حکام نے پا کستانی وفد کی تجویز پر بازارچہ با رڈر ٹرمینل تفتان کے قریب ما ل بر دار گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے 2ما ہ کے دوران نیا گیٹ کھولنے پر رضا مندی ظا ہر کی اورفیصلہ کیا گیا کہ صدر چیمبر آ ف کا مرس زاہدان عبدالحکیم ریگی،

گورنر سیستان بلوچستان کے کنسلٹنٹ مبین علی میر سیستان بلو چستان کے کسٹمز کے جنرل منیجر محمد علی خاشی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر محمد ایوب مر یانی،ڈپٹی کلکٹر تفتان کسٹمز کلیم اللہ واگن،اور پا کستان کسٹمز تفتان کے سپریٹنڈنٹ ارشد زبیر پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی بازارچہ کے علا قے کا دورہ کر کے صورتحال کا جا ئزہ لے گی۔

ایرانی حکام نے تین ما ہ کے دوران گبد رمدان بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو نوٹیفا ئی کر نے کی بھی حامی بھری ہے۔ رمدان گبد اور مند پشین بارڈر ز کے لئے دو ما ہ کے دوران با رڈر کے دونوں اطراف میں کسٹمز اور دیگر انتظا می دفا تر بنا نے پر بھی اتفاق کیاگیاہے ایرا نی حکام کی تجویز پر پا کستانی حکام نے ایرا نی کا رگو ما ل بر دار گاڑیوں کو میر جا واہ تفتان، کوہک چیدگی،پشین مند، اور رمدان گبد بارڈر ما رکیٹس میں ویزہ شرائط کے بغیر داخلے کی اجازت دینے سے اتفاق کیاہے۔