وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا مگر گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش نہيں ہے۔
گوادر میں ایسٹ بےایکسپریس وےمنصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرعظم کا کہنا تھا کہ ابھی تک گوادرایئرپورٹ مکمل نہیں ہوسکا حالانکہ اس منصوبہ کو اب تک مکمل ہوجانا چاہئے تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد 2017 میں رکھا گیا تھا مگر تاحال تعمیر کے مراحل طے کررہا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ابھی تک گوادر کے عوام کےلیے پینے کا پانی مہیا نہیں کیا جاسکا، احسن اقبال کو کہاہےکہ متعلقہ وزراءکے ساتھ ميٹنگ کريں،گوادرميں ڈی سيلينيشن پلانٹ لگانے کيلئےعملی اقدامات اٹھائيں گے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر میں ڈی سيلينيشن پلانٹ لگانے ميں کوئی تاخير نہيں ہونی چاہئے،مزید کہا کہ اگر گوادر کےلیے ايران سے بجلي لاسکے تو خوشی ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادرکی تعمیروترقی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کااہم کردارہے، چین کے تعاون سے گوادر میں3200گھرانوں کیلئے سولرپینل مہیا کئے جارہے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پٹرول کی قیمت بڑھانے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، ایک ہفتے تک پوری کوشش کی کہ عوام پراضافی بوجھ نہ ڈالیں، دل پر پتھ رکھ پر پٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کرنا پڑا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سب کو سخت اقدامات قبول کرنے ہوں گے، سب کوکارخیرمیں حصہ ڈالناہوگا، سادگی اختیارکرنی ہوگی۔