|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2022

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری انرجی کو فوری طور پر سی ای او کیسکو سے رابطہ کر کے بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وہ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ سے ہونے والی ملاقات میں انہیں ضلع قلات کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے کیسکو حکام کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت کرنیکی درخواست کی ملاقات میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے کو وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور طور پر اٹھایا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے واضع ہدایت ہے کہ کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زائد دورانیہ کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

اس کے باوجود بلوچستان بھر خاص طور سے دیہی علاقوں میں بجلی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ نا قابل فہم ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس حوالے سے وہ وزیراعظم سے بھی با ت کرینگے تاکہ صوبے کے عوام کو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث در پیش مشکلات کم ہو سکیں۔