|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2022

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ اقتصادی استحکام قائم کرنا کافی نہیں، معیشت بحال کرنا ہوگی۔

وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایندھن درآمد کرنے کیلئے 3.3 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

سری لنکن وزیراعظم نے بتایا کہ ایندھن بچانے کیلئے عوام غیر ضروری سفر نہ کریں، ہمیں چند ماہ میں خوراک کی قلت کے بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خوراک درآمد کرنے کیلئے 150ملین ڈالر کی ضرورت ہے، 6 ماہ میں زندگی کی بنیادی ضروریات کیلئے 5 بلین ڈالر درکار ہوں گے۔

وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافے سے معاشی استحکام کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا، 2023 تک اقتصادی استحکام لانا ہوگا، 2024 میں ترقی کی طرف واپس آسکتے ہیں۔

وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے چین سے1.5بلین یوآن کے تبادلے کی شقوں پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی ہے۔