|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2022

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ٹیکس کی مد میں حاصل کی جانے والی رقم درج ذیل ہے:

چھ ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 100 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
چھ سے 20 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 200 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
20 سے 40 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 600 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
40 سے 70 ہزار روپے کے موبائل فون کی خریداری پر 1800 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
70 ہزار سے ایک لاکھ کے موبائل فون کی خریداری پر 4000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
ایک لاکھ سے ایک لاکھ 40 ہزار کے موبائل فون کی خریداری پر 8000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔
ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ کے موبائل فون کی خریداری پر 16000 روپے ٹیکس لگایا جائے گا۔