پنجگور; پنجگور میں گھی اور خوردنی تیل مارکیٹ سے غائب تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پہلے ہمسایہ ملک ایران سے گھی اور خوردنی تیل وغیرہ آتے تھے اور یہ چیزین مناسب ریٹ پر لوگوں کو دستیاب تھے جبکہ ملکی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں دستیاب نہیں.
اگر کہیں دستیاب ہے تو قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کی قوت خرید جواب دے گیا ھے دوسری جانب پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نہ گھی دستیاب ہے اور نہ ہی خوردنی تیل اور آٹا وغیرہ پنجگور کی آبادی پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ھے.
مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صرف تین یوٹیلیٹی اسٹورز ہیں آن میں روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیا خوردونوش دستیاب نہیں ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز خضدار ریجن کی من مانی کی وجہ سے بروقت پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو سامان فراہم نہیں کیا جارہا.
اور کرایوں کے مد میں خرد برد اور بدعنوانیوں کا انکشاف بھی ہؤا ہے پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نہ ڈالڈا گھی دستیاب ہے اور نہ کوکنگ آئل آٹا وغیرہ موجود ہے شہریوں کو اشیاء خورونوش کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی چیزوں کی عدمِ دستیابی کا نوٹس لیا جائے.