|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2022

برلن:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج ہونا تھا تاہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے اعلان نہ ہوسکا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف اجلاس کے کا آج  آخری روز تھا۔

فیٹف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 34 آئٹمز  پر مبنی اپنے دو  ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں۔

خیال رہے کہ 28 فروری 2008 کو پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل گیا تھا اور اہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو  ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔

جون 2010 میں مثبت پیش رفت پر  پاکستان کو  فیٹف کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم 16 فروری 2012 میں پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔