|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2022

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میںمزدوروں کے کیمپ میں حملہ، تین مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ، مسلح افراد نے مشینری کو آگ لگادی ، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کردیا ہے جس سے تین مزدور جاں بحق اور تین کے زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کوئٹہ میں ٹراما سینٹر، سول ہسپتال اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیاہے۔ ضلعی حکام کے مطابق ضلع ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر حملہ چپرلفٹ کے مقام پر کیا گیا ہے۔

جمعہ کی رات گئے نامعلوم مسلح افرادنے کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں حملہ آوروں نے کیمپ اور مزدوروں کی گاڑیوں اور مشینری کو بھی آگ لگاکر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے۔۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔