|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2022

وزرا کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات ختم ہونے کے بعد وزیر خزانہ بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا۔

خسارے کا بجٹ

بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران اخراجات کا حجم 612 ارب 70 کروڑ روپے جب کہ آمدن کا حجم 528 ارب 60 کروڑ لگایا گیا ہے۔ آمدن اور اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے بجٹ میں 72 ارب 80 کروڑ خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

صوبائی آمدن کے ذرائع

مالی سال 23-2022 کے لیے بلوچستان حکومت نے مختلف ذرائع سے 540 ارب روپے کے لگ بھگ رقم حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو آئندہ مالی سال وفاق کی جانب سے 370 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ صوبے کو مختلف ٹیکسوں کے ذریعے 48 ارب 37 کروڑ روپے، موفاقی ترقیاتی گرانٹ کی مد میں 28 ارب 27 کروڑ، سوئی گیس لیز ایکسٹینشن بونس کی مد میں 40 ارب، کیپیٹل محصولات کی مد میں 12 ارب 21 کروڑ، ترقیاتی منصوبوں پر غیر ملکی فنڈنگ کی مد میں 14 ارب 36 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔

تنخواہوں میں اضافہ

وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔