اسلام آباد/کوئٹہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال اوربلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی. وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کی توجہ بلوچستان کے وفاقی حکومت سے متعلقہ امور کی جانب مبذول کراتے ہوئے ان پر خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی ان امور میں سوئی گیس لیز ایکسٹنشن بونس کوئیٹہ میٹرو بس سروس منصوبے کی فیزیبلٹی کوئٹہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام بلوچستان کے منصوبوں کے لئے فنڈز کے بروقت اجراء وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل بلوچستان کے منصوبوں خاص طور سے آواران اور پنجگور میں ڈیم کی تعمیر کے منصوبوں کی ایلوکیشن میں اضافہ شامل ہیں۔
جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن وامان کے قیام پر اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے بتایا کہ صوبائی حکومت کے وسائل کا بڑا حصہ امن وامان پر خرچ پر ہوتا ہے انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے صوبائی حکومت کی معاونت کرتے ہوئے خصوصی فنڈز فراہم کرے وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اٹھائے گی نکات پر وفاقی حکومت بھرپور معاونت کریگی۔