کوئٹہ; کمانڈ ر12کور کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پی ڈی ایم اے بلو چستان کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں سیلابی صورتحال اور مختلف اداروں کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،
اس موقع پر انہوں نے سیلابی صورتحال کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور جاری امدادی کاروائیوں میں صوبائی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے صوبے بھر میں ریلیف آپریشن کرنے والے تمام محکموں کی کوششوں کو بھی سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔
وزیر داخلہ پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور آبادی کو زیادہ سے زیادہ اور بروقت ریلیف فراہم کرنے کے دوران معاونت پر سراہا۔