خضدار; رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار میں ہیلتھ کیئر کے شعبے کو مذید وسعت اورجدید تقاضوں کے مطابق ترقی دی جارہی ہے خضدار میں 30کروڑ روپے سے زائد رقم کی لاگت سے نرسنگ کالج تعمیر ہورہا ہے جس کی سنگ بنیاد آج رکھ دی گئی ہے۔
ہیلتھ کے شعبے میں باصلاحیت ڈپلوہلڈرنرس اور ہیلتھ ورکرز کا تیار ہونا وقت کا تقاضا اور ہمارے ضلع کے لئے انتہائی ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ اس شعبے کو زیادہ فوقیت دی جارہی ہے ہم نے عملی اقدامات بروئے کارلاکر اپنے عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کی تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرکے ان کے فلاح و بہبود کے لئے مذیدتندہی سے خدمات سرانجام دیں ا ور اس منزل کی بتدریج جانب بڑھ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے خضدار میں نرسنگ کالج کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے فیتہ کاٹ کر اس تعلیمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر محکمہ مواصلات تعمیرات کے تین شعبوں کے آفیسرزانجینئر لیاقت موسیانی فاروق احمد مینگل انجینئر سجاد چھٹہ انجینئر حبیب اللہ موسیانی انجینئر جہانزیب انجینئر ہدایت اللہ زہری جے یوآئی کے مولانا محمد اسحاق شاہوانی مولانا غلام رسول مینگل حافظ حمید اللہ مینگل مولانا رحمت اللہ مینگل سیف اللہ ساجدی انجینئر یونس موسیانی سعداللہ شاہوانی سمیت دیگر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسئین انجینئر لیاقت موسیانی نے مہمان خاص و دیگر شرکاء کو منصوبے کی لاگت وسعت اور اہداف کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی۔
رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ نرسنگ کالج کے منصوبے کو خضدار لانے میں میری ذاتی دلچسپی تھی جس کی تعمیر اب بلا تاخیر مقررہ مدت میں پوری کی جائے گی کوشش ہوگی کہ یہ منفرد منصوبہ پائیہ تکمیل کو پہنچ جائے اور وہ شعبہ ہیلتھ کو باصلاحیت نرس تیار کرنے میں مدد دے انہوں نے کہاکہ ہم جو دعوے کرتے ہیں اسے بجابھی لاتے ہیں اس کا عملی مظہر آپ کے سامنے ہے اس سے پہلے بھی بہت سارے منصوبے پائیہ تکمیل کو پہنچے ہیں اور بعض منصوبوں پر کام جاری ہے آج کا منصوبہ بھی خضدار کی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل ہے.
نرسنگ کالج بن رہاہے جہاں درسگاہیں بھی ہونگی اور وہی ہاسٹل کی عمارت بھی بنے گی اور اس کا فائدہ خضدار ہیلتھ کے شعبے کو ہوگا میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ 18کروڑ روپے سے اس کی عمارت بنے گی اور بقایا رقم سے کالج کو ٹریننگ کی سہولیات لیس کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے نرسنگ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ منصوبہ قابل ستائش ہے اور اس کا فائدہ پورے خضدار کو ہوگا چونکہ نرسنگ کی ذمہ داریاں ہمارے ہیلتھ کے شعبے میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور انہی کی وجہ سے مریضوں کو صحیح معنوں میں تندرستی اور علاج کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے.
چونکہ خضدار کئی بڑے شہروں اور شاہراہوں کے سنگم پر واقعہ ہے یہاں روڈ ایکسیڈنٹ کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے اس حوالے سے نرسنگ کا شعبہ ہیومن ریسورس کے حوالے سے ان کی خدمات کافی حد تک ہمیں درکار ہونگے بڑے پیمانے کے اس منصوبے سے ہیلتھ کے شعبے میں تعلیمی ادارہ اور اس پر تیس کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کرنے سے پورے ضلع کے عوام کو فائدے درکار ہونگے۔
ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ان منصوبوں کی نگرانی کرے اور انہیں مقررہ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچائے اور اس کا فائدہ عوام الناس کو بھر پور انداز میں ملے اس سلسلے میں ہم اپنی ذمہ داریاں نہبارہے ہیں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تجربہ کار آفیسرز اور انجینئرز کی نگرانی میں نرسنگ کالج کا منصوبہ انشاء اللہ پائیہ تکمیل کو پہنچے گا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی ادارے بھی مکمل ہونگے اس کا فائدہ اس ڈسٹرکٹ اور پورے صوبے کے عوام کو ملے گا۔