|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2022

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلو چستان میں حالیہ مون سون کی بارشوں نے پورے صوبے کو متاثرکیا ہے متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ انکی دوبارہ آباد کاری بحالی نقصانات کا ازالہ بڑا چیلنج ہے، ریکو ڈک معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے منصوبے پر 14 اگست سے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا،

صوبے کی لیڈر شپ کو مطمئن کرنا مشکل کام تھاالحمداللہ سب کو اعتماد میں لیکر ایک بہترین معاہدہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو صوبائی کا بینہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حالیہ مون موش کی شدید بارشوں سے پورا صوبہ متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے سخت حالات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ انکی دوبارہ آباد کاری بحالی نقصانات کا ازالہ بڑا چیلنج ہے،

وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو نے کابینہ کو ریکو ڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر کے حالیہ دورہ کوئٹہ کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ ریکو ڈک معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے منصوبے پر 14 اگست 2022سے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گاہم بین القوامی عدالت میں کیس ہار چکے تھے

مشکل حالات کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہے اور بلوچستان کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا،انہوں نے کہاکہ صوبے کی لیڈر شپ کو مطمئن کرنا مشکل کام تھاالحمداللہ سب کو اعتماد میں لیکر ایک بہترین معاہدہ کیاطے شدہ 10 فیصد حصے کو 25 فیصد تک بڑھایا گیا 25 فیصد حصہ بھی مجبوری کی حالت میں قبول کیاہے، انہوں نے کہاکہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے ایسے منصوبوں میں صوبے کا 75 فیصد حصہ یقینی بنائیں گے منصوبے کے معاہدے میں کوئی بات مخفی نہیں

تمام امور کو شفافیت کے ساتھ سب کو اعتماد میں لیکر طے کیا گیاتمام معاملات پر سب کو اعتماد میں لیا جائے تو کوئی مسئلہ اور خرابی نہیں ہوتی، اجلاس میں چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے کابینہ کو بارشوں کی صورتحال نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جس پر کابینہ کی جانب سے بروقت اور موثر امدادی کاروائیوں پر پی ڈی ایم اے انتظامیہ اور اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔