|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2022

خاران;  حکومت بلوچستان میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ علم و ادب اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر رخشان ڈویڑن میں سیف اللہ خان کھیتران نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ضلع خاران میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں ضلعی انتظامیہ اور نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے زیر اہتمام منعقدہ علم و ادب کتب میلہ اور ثقافتی فیسٹیول کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا.

تقریب سے ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی, احمد مہر نوشیروانی، سید قیوم شاہ سادگ، سفر خان راسکوئی، پروفیسر جلال فراق، ثناء اللہ سیاپاد، مسرور شاد ودیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے خطاب کیا تقریب میں سابق تحصیل ناظم میر جمعہ کبدانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران سید فاروق احمد شاہ، اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ.

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز خان مسکان زئی، پروفیسر شکور زاہد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی ویگر مختلف طبقہ فکر کے افراد موجود تھے، تقریب سے مقررین نے کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت تعلیم و ادب اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ خاران میں میگا فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے.

اس فیسٹیول میں علم و ادب اور ثقافت کو فروغ دینے کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کے تمام کھیلوں پر مشتمل ٹورنامنٹس اور پروگرامز شروع ہوچکے ہیں جس سے نوجوانوں کو تعلیم و ادب ثقافت سمیت اسپورٹس کے شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے گورنمنٹ ڈگری کالج خاران میں منعقدہ علم و ادب کتب میلہ اور ثقافتی فیسٹیول میں ضلعی آفیسران سمیت علاقائی عمائدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد تمام پروگراموں میں شریک رہے،

کمشنر رخشان میر سیف اللہ خان کھیتران اور ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی نے کہا خاران میں صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور خاران نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے زیر اہتمام علم و ادب کتب میلہ اور ثقافتی فیسٹیول کے دوران رخشان ڈویڑن سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مزکورہ پروگراموں میں شریک ہیں.

انھوں نے کہا ہمیں اپنے نوجوان نسل کو علم و ادب اور ثقافت کے حوالے سے بیدار کرنا ہوگا کیونکہ ہمارا علم و ادب اور ثقافت ہمارا بنیادی اثاثہ ہیں، خاران میں یہ علم و ادب کتب میلہ اور ثقافتی فیسٹیول دو روز تک جاری رہے گا جس میں مختلف علاقوں سے مختلف شعبوں کے افراد پروگراموں میں شرکت کرینگے،