کوئٹہ; ممتاز قوم پرست رہنما ء ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کھونے کے بعد فتنہ،فساد اور انتشار پھیلانے اور ماحول کوانارکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں،
عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریباں کرکے ملک میں افراتفری کا ماحول بنا کر خانہ جنگی پیدا کررہاہے غیر مسائل کو مسئلہ بنا کر حقیقی مسائل کو پس پشت ڈال رہاہے،اقتدار سے پہلے ایک کروڑ نوکریاں 50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرنے والے نے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ کیا بلکہ سیاست کو بدنام کرکے گالی گلوچ،دھمکیوں کا کلچر متعارف کرایاجو اس سے قبل کبھی بھی سیاست میں نہیں دیکھاگیاتھا،
دھمکی آمیز بیانات بلیک میلنگ کے ذریعے اداروں،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طورپر فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ جلد سے جلد کرکے این آر او کی کوشش کرنے والے عمران خان کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے،سیاسی رہنماؤں کی جوڈیشل ایکٹویزم اور میڈیا ٹرائل افسوسناک ہے،نظریہ ضرورت کو دفن کرکیے آئین وقانون کی روشنی میں فیصلے ہی عدالتی وقار کو بلند کرسکتی ہے.
سیاسی فیصلوں میں دیگر ججز کو نظرانداز کرکے بعض ججز کو بار بار بینچ کا حصہ بنانا سوالیہ نشان ہے، عدالت اعظمی نے حال میں خود اپنے فیصلے میں قاسم سوری ساگوان اور سابق وزیر اعظم سپیکر قومی اسمبلی اور صدر ڈاکٹر دندان ساز عارف علوی اور وزیراعظم قانون فواد چوہدری کے متعلق کیا تھا.
قاسم سوری ساگوان عدالت اعظمی میں پیش نہ ہونا واضح ثبوت ہے اسٹیبلشمنٹ کا اس وقت آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا کردار ے عمران نیازی جو دو ہزار تیرہ سے ابھی تک جو کیا اور اب تک کرے ہیں اس سے اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری اپنے آپکو مبرا نھیں کرسکتے۔