خضدار; کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی کے زیر صدارت تیسرا ڈویڑنل ریویوکمیٹی اجلاس منعقد ہوا قلات ڈویژن میں امن وامان جاری ترقیاتی منصوبوں صحت و تعلیم و حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر متعدد اہم فیصلے کئے گئے.
اجلاس میں کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل ضمیر ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین کاکڑ ڈی سی قلات میجر (ر) مہراللہ بادینی ڈی سی مستونگ سلطان احمد بگٹی ڈی سی لسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ اے ڈی آئی جی پولیس نور احمد ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلطان احمد ڈویڑنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی ایس ای بی اینڈ آر شفیع مینگل ایس ای ایریگیشن صادق علی مینگل. ڈویڑنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر بشیر احمدایڈیشنل ڈویڑنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد زکریا شاہوانی ایکسیئن اربن ڈوپلمنٹ منیر احمداسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صادق نوتانی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ نزیر احمداسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ عبدالقادر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسحاق ایس ڈی او ایریگیشن محمد امین ڈویڑنل ڈائریکٹر توسیعی زراعت نادر مسیح اسسٹنٹ کمشنر آفس عبدالصمد مینگل عبدالحفیظ جتک و دیگر بھی موجود تھے.
ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ ریویو کمیٹی کے فیصلوں اور حالیہ مون سون کے بارشوں سے نقصانات اور حکومتی ریلیف سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی اور درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیاڈویڑنل ڈائریکٹر توسیعی زراعت نادر مسیح نے بریفنگ میں بتایا کہ 40کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خضدار قلات لسبیلہ میں ایگرومارکیٹ ڈوپلمنٹ کے تحت جسمیں پروسسنگ پیکنگ کولڈ اسٹوریج تعمیر کے علاوہ ضلع قلات میں 20کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع قلات میں کولڈاسٹوریج اور 8کروڑ66لاکھ کی خطیررقم سے سیب کی گریڈنگ اور پروسیسنگ کے لئے ایک پلانٹ شامل ہے جبکہ مستونگ قلات حب میں سبزی منڈی کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ منظور ہوچکا ہے.
توسیعی زراعت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترکی سے درآمد شدہ زیتون کے درخت زمینداروں میں تقسیم کئے گئے ہیں ایس ای ایریگیشن صادق علی مینگل نے بتایا کہ حالیہ مون سون کے دوران ڈیموں میں ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کردیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیموں کا جائزہ لے رہے ہیں تمام ڈیمز محفوظ ہیں.
کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہیں انہیں سوچ سمجھ کر خرچ کیا جائے کہیں بے قائدگی پایا گیا تو ذمہداران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی کمشنر قلات ڈویڑن نے قلات اور سوراب اسپورٹس کمپلیکس پر جلد تعمیراتی کام شروع کرنے اور تمام اضلاع میں سرکاری ہاؤسنگ اسکیم کے لئے اراضی مختص کرنے کیلئے بھی احکامات جاری کئے تاکہ جس میں عوام کو تعلیم صحت پینے کے لئے صاف پانی مہیا کریں اور ندی نالوں و سرکاری اراضیات پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.
کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ تعلیم صحت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کہیں کوئی اسکول بی ایچ یو یا کوئی سرکاری عمارت پر قبضہ گیروں اور غیر حاضر ٹیچر اور محکمہ صحت کا عملہ پایا گیا تو ڈپٹی کمشنر ز انکے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں