|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2022

سبی;  ڈپٹی کمشنر سبی منصورقاضی کی صدارت میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لئے امن کمیٹی اور انجمن تاجران سبی کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایف سی،پولیس فورس،لیویز فورس کے آفیسران سمیت احساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور زیر بحث آئے،محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،

جلوس کے گذر گاہوں پر سیکورٹی تمام دکانوں،گھروں اور مکانوں کو سیل کردیا جائے،محرم الحرام کے دوران لیویز فورس،پولیس فورس،بلوچستان کانسٹیبلری سمیت ایف سی کے جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے، مجالس کے اوقات میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،سرکاری اور فلاحی اداروں کے ایمبولینس جلوس کے ہمراہ ہونگے،جلوس کے گذر گاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے،

یوم عاشورہ کے دن تمام روٹس کو کلیئر کرنے کے بعد ماتمی جلوس برآمدہونگے،بغیر پاس کارڈ کسی کو اندار جانے نہیں دیا جائے گا،فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی یالاپراوہی برداشت نہیں کی جائیگی،محرم الحرام کے دوران علماء کرام بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کا اجلاس کے شرکا ء سے خطاب، محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں امن کمیٹی اور انجمن تاجران سبی کا ایک اہم اجلاس زیر صدرارت ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی، ڈی ایس پی سبی میر خالد زمان مری،ایف سی سبی سکاوٹس کے آفیسران،اسسٹنٹ کمشنر محمد انور جتوئی،تحصیلدار یوٹی ثناء اللہ کھوسہ،ایس ڈی او واپڈا اصغر خان موسیٰ خیل،لائن سرنٹنڈنٹ واپڈا غلام حسین آرائیں،چیف سینٹری میونسپل کمیٹی سبی سلیم بنگلزئی،ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹرعبدالقادر ہارون،ممتاز قبائلی شخصیت میر اصغر مری،سیدافتخار نقوی،مولانا سلیمان نقشبندی،مولانا ادریس،میر امداد جان باروزئی،انجمن تاجران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر اجلاس سے ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے خطاب کرتے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں محرم الحرام کے دوران بی ایریا میں لیویز فورس اور اے ایریا میں پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری فورس اور ایف سی کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے گزر گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے جلوس کے راستوں میں آنے والے دکانوں اور مکانوں کو بھی سیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جائے گی جبکہ سیکورٹی فورسز مشکوک افراد کی کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ مجالس کے اوقات میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جلوس کے گذر گاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے رات کے وقت روشنی کے خصوصی انتظام کئے جائیں گے جس کی تمام ذمہ داری میونسپل کمیٹی کی ہوگی جبکہ ملازمین کے چھٹیاں منسوخ کر کے انھیں ڈیوٹیوں پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے ہمراہ سرکاری اور فلاحی اداروں کے ایمبولینسزبھی ہمراہ ہونگے انہوں نے اجلاس میں تمام علما پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وبھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی کو امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔