|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2022

کوئٹہ; پاک یوایس المنائی نیٹ ورک(PUAN)کوئٹہ چیپٹرکے زیراہتمام المنائی ممبران کیلئے ”چیلنجزکومواقع میں بدلنے“کے موضوع پرکوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سیشن کاانعقادکیاگیاجس میں ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پرڈاکٹرریاض، مزمل پانیزئی، سلمان خان، افتخاراحمد بازئی، دیپک کمار، افشاں بلوچ، بتول فاطمہ اوردیگرمقررین نے کہا کہ دنیاکے بیشتر ممالک نے وقت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں ضروری اصلاحات کئے اورآج وہ مختلف مشکلات کے بعدبھی ترقی کررہے ہیں دورجدیدکے چیلنجزکاسامناکرنے کیلئے ہمیں بھی شعبہ تعلیم میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے،ہمارے یہاں آج بھی وہی پرانانصاب تعلیم رائج ہے جس میں ہنرمندافرادی قوت پیداکرنے کی صلاحیت موجود ہی نہیں ہے،

بچوں کو غیر ضروری مضامین پڑھاکرہم قوم کوآگے نہیں لے جارہے صرف رٹافارمولے کو پروان چڑھاکررہے ہیں جس سے طلباء وطالبات صرف امتحانات میں زیادہ نمبرلے کر ڈگری حاصل کرلیں گے مگردوسری جانب ان کی خدادصلاحیتیں اورقیمتی وقت ضائع ہوجائے گا جس کاازالہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکی وباء کے دوران تمام معمولات زندگی متاثر ہوگئے تب ہی اس دوران ہمارے لئے ایک موقع بھی تھا کہ ہم ڈیجیٹل اسکلزکی جانب توجہ دیں کیونکہ یہ جدیددورکی اہم اوربنیادی ضرورت ہے،

لوگوں نے ڈیجیٹل میڈیاپلیٹ فارمزکابھرپوراستعمال کرکے اپناکام بھی جاری رکھااورطلباء وطالبات نے آن لائن کلاسیں لئے جس سے ان کی پڑھائی کاسلسلہ جاری رہا۔ مقررین نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں تعلیم کے شعبے میں بہتری لاناہوگاتاکہ ہم نوجوان نسل کوآنے والے وقت کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیارکرسکیں۔اس دوران ڈیجیٹل اسکلزاورجدیدٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں پریزنٹیشن بھی پیش کئے گئے اور شرکاء کو دنیا میں فری لانسنگ کے ذریعے کاروبارکرنے کے مواقع اورپلیٹ فارمزکے بارے میں آگاہی دی گئی۔

بعدازاں تقریب کے اختتام پرمہمان خاص اورسینئرالمنائی ممبرصائمہ جاوید، گل خان نصیراورمیربہرام بلوچ نے شرکاء میں تعارفی اسنادتقسیم کئے اورکوئٹہ چیپٹرکی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کیااورامیدظاہرکی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے سیشنزکاانعقادکیاجائے گا تاکہ المنائی ممبران کومختلف مواقع کے بارے میں آگاہی دی جاسکے۔