کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا کسی بھی قسم کی غفلت اور نااہلی پر افسران اور عملے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی ایم ای آر سی کو معطل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں غفلت برتنے پر محمد اصغر ، ڈائریکٹر جنرل، میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر (MERC) معطل کردیا ۔
جبکہ اسفندیار بلوچ، سی ای او PPHI کو MERC کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔