|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2022

پنجگور؛ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجگور کے زیر اہتمام پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی اور ڈپٹی کمشنر روڈ پر مظاہرہ اور نعرہ بازی پنجگور میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ فوری بحال کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ تین ماہ سے بلاجواز انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالاگیا۔

احتجاجی ریلی جاوید چوک سے نکل کر پنجگور کے مین شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر افیس کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کرنے کے مطالبات درج تھے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) مکران ڈویڑن کے صدر اشرف ساگر سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر گہرام شریف حق دو تحریک کے ڈپٹی ارگنائزر ملا فرہاد نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے رکن رحمدل بائیان بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ سوشل ورکر محمد عالم نے کیا۔

جس میں بڑی تعداد شہریوں نے شرکت کی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم (ن) مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر پنجگورسول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر گہرام شریف عبدالمالک بلوچ یاسر بلوچ نیشنل پارٹی کے رحمدل بائیان حق دو تحریک کے ملا فرہاد بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مفتی صفی اللہ بلوچ سوشل ورکر محمد عالم نے کہا کہ اس جدید دور میں تعلیم کاروبار سمیت تمام شعبے انٹرنیٹ نظام سے چلتے ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے ضلع پنجگور میں گزشتہ تین مہینے سے انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا سروس کو بغیر کسی جواز کے بند کرکے عوام کو شدید مشکلات اور فوری دنیا سے کٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش موجودہ حالات میں بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور عوام کی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے انٹرنیٹ کی بندش سے پنجگور تعلیم اور کاروبار شدید متاثر ہو چکا ہے اور طلباء کا تعلیم ضائع ہورہا ہے۔

انہوں نے پنجگور میں فوری طور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے بعدازاں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرازق ساسولی کو یاداشت پیش کی۔