کوئٹہ; حکومت بلوچستان نے محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ جبکہ آج سات محرم الحرام کے علاوہ9اور 10 محرم کو موبائل سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے ذرائع حکومت بلوچستان نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے صوبے بھر میں 14اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ144نافذ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے.
جبکہ بلوچستان کے 4اضلاع صوبائی دارالحکومت کوئٹہ،جھل مگسی،جعفرآباد اور بولان میں محرم الحرام کی مناسبت سے 7،9اور 10ویں محرم کو موبائل فون کی سروسز بھی بند کرنے کااعلان کیا ہے۔
دفعہ 144اور موبائل سروسز بند رکھنے کامقصد بلوچستان میں محرم الحرام کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ہے۔