جھل مگسی; سیلاب زدہ علاقوں میں بھی انسدادِ پولیو مہم جاری رہے گی پولیو ورکرز اور متعلقہ آفیسران پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیں تاکہ بچوں کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھا جاسکے.
ان خیالات کا اظہار کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک ضلع جھل مگسی میں زیر صدارت ڈیپیک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور ڈی ایچ او ڈاکٹر رخسانہ مگسی ایس پی سبحان مگسی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی ڈاکٹر آفتاب احمد نایب تحصیلدار میرپور موٹن خان ڈی ایس وی جھل مگسی.
عبدالرشید لاشاری سمیت یو سی ایم اوز شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر رخسانہ مگسی نے درپیش مسائل سیلاب متاثرین میں طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ضلع جھل مگسی میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں ضلع بھر میں 32ہزار3 سو 67 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے.
جس کے لئے 16 یوسیز میں 176 موبائل ٹیمیں 17ٹرانزٹ پوائنٹس جبکہ 14 فکسڈ پوائنٹس بنائے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے کہا کہ ہم جس بھی حالات میں موجود ہوں مگر ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا.
سیلاب کی وجہ سے پولیو ورکرز کو مشکلات ضرور پیش آئیں گی مگر پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنی ہوگی مانیٹرنگ آفیسران پولیو مہم کا جائزہ لیں گے اور دیے گئے ٹارگٹ کے حصول تک ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔