|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2022

گوادر; بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا جال بچھا کر عوامی محرومیوں کا مداواکریں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع گوادر کے علاقے راحیلہ،ڈنڈو،کلگ،اور کلانچ کے دورہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے دوردراز کے دیہی وپسماندہ علاقوں میں شہری سہولتیں فراہم کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کسی امتیاز اور تفریق کے بغیر تمام ضلع بھر کے تمام علاقوں میں پہنچیں گے جبکہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی،،بجلی تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مربوط طریقے سے کام کیا جائے گا.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ اور پی پی ایچ ائی کے ڈسٹرکٹ اسپورٹ منیجر ڈاکٹر منیر احمد سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو پی پی ایچ ائی کے ڈسٹرکٹ اسپورٹ منیجر ڈاکٹر منیر احمد نے صحت عامہ سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آنہیں آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لوگوں کو صحت عامہ،تعلیم،اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت میں یقنی بنایا جائے.

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ضلع گوادر کے دیہاتوں میں مولاصلاتی نظام،صحت،تعلیم اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد شروع کیا ہے ان کے ثمرات جلد عام لوگوں کو ملنا شروع ہو جائے گا رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے دورہ کے موقع پر 17 کروڑ روپے لاگت سے راحیلہ ٹو کلگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا.

واضح رہے کہ یہ روڈ کلانچ کے نصف آبادی کا واحد روڈ ہے جو کہ مختلف گاں کو آپس میں ملاتے ہوئے کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرتا ہے یہ یہاں کے لوگوں کی دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا ہے دراثنا رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی نے اپنے دورہ کلانچ کے موقع پر ڈنڈوشمالی میں 30 سالہ پرانا واٹر ٹینکی کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے بچوں سے بھی ملے بعدِ ازاں کلگ کلانچ پہنچ گئے جہاں ہسپتال کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے انھیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔