|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2022

پسنی;  پسنی سمیت ضلع بھر میں جام دور حکومت کے اربوں روپے کی لاگت کے ترقیاتی اسکیمات و کام تعطل کا شکار، وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کے اقتدار سنبھالتے ہی متعدد ترقیاتی اسکیمات تعطل کا شکار ہیں جن پر مکمل طور پر کام رؑکا ہوا ہے،

محکمہ بی اینڈ آر کے مطابق حکومت کی جانب فنڈ ریلیز کا کوئی ایشو نہیں ہے بلکہ متعلقہ ٹھیکیداروں کی ہٹ دھرمی اور کام نہ کرنیکی وجہ سے کام رؑکا ہوا ہے جس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، سیاسی چفقلش، سیاسی نمبر گیم یا جوہات کچھ اور ہوسکتے ہیں مگر عوامی حلقوں کی جانب اس ترقیاتی ادکیمات کی تعطل کو عوام دشمن پالیسیاں قرار دی جارہی ہیں۔

کب کروڈوں روپوں کی لاگت کے ترقیاتی اسکیمات میں بیشتر صحت, تعلیم و اسپورٹس کے ادارے ہیں جن میں ستر ملین کی لاگت میں بننے والی پسنی ہسپتال سمیت دیگر کروڈوں روپے کی لاگت سے بننے والی پسنی گرلز کالج, پسنی ڈیجیٹل لائیبریری, اورماڑہ گرلز کالج, پسنی فٹبال اسٹدیم, گوادر سول ہسپتال بلڈنگ سمیت دیگر اسکیمات شامل ہیں۔

متعلقہ اسپورٹس, صحت و تعلیم کی اسکیمات کے کام میں تعطل برقرار ہونے پر پسنی سمیت ضلع بھر کے عام عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ عوامی رائے کے مطابق اس طرح کی پراجیکٹ کی فنڈ روکنا اور کام میں تعطل لانا تعلیم و صحت کے شعبوں کی ترقی دشمنی پالیسی ہے۔