سال2022 کا آخری ‘سپرمون’ آج رات دیکھا جاسکے گا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق رواں برس کا آخری سپر مون جمعرات کی شام سے دکھائی دے گا اور یہ جمعہ کو عروج پر ہوگا۔
یہ سپر مون آسٹریلیا میں دکھائی دے گا اور آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں رہنے والے اس کا واضح نظارہ دیکھ سکیں گے۔
This month’s full moon will be the last supermoon of the year, and rise alongside the Perseid meteor shower. The full sturgeon moon will reach peak illumination Thursday night at 9:36 p.m. EDT. https://t.co/nwlR12KR6r pic.twitter.com/O05Uh40gbU
— USA TODAY Graphics (@usatgraphics) August 10, 2022
اگست میں ہونے والےاس سپر مون کو اسٹرجیون مون کہا جاتا ہے۔ اس کو سپر مون کہنے کی وجہ اس کی اس صورت میں زمین سے مشابہت ہے۔ زمین جتنی نزدیک چاند سے ہوگی، چاند اتنا واضح دکھائی دے گا۔
مئی سے لے کر اگست تک،ہر ماہ سپر مون دکھائی دیا ہے اور مئی میں ہونے والے سپر مون کے دوران چاند گرہن بھی تھا۔