کوئٹہ; پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکن محب وطن پاکستانی ہیں ہم اس ملک کی حقیقی آزادی تحریک اپنی راہ پر گامز ن ہے یہ چوروں اور لٹیروں کی پوری قیادت سے اس ملک کو آزاد کرائیں گے.
الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا جائے عوام ہمارے ساتھ ہے ملک میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرادیئے ہیں ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے غلامی تسلیم نہیں کی ہے ہم برابری کے بنیاد پر دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں یہ ہمارا گناہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا بینک آف پنجاب میں 2011سے 2013کے درمیان اس اکاؤنٹ میں 55لاکھ 56ہزار رقم آئی تھی جس میں پاکستان تحریک انصاف مرکز کی طرف سے بلوچستان میں پارٹی کے اخراجات میں استعمال ہوتے تھے ان خیالات کااظہارقاسم خان سوری نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے موقع پر رکن اسمبلی مبین خان خلجی، پاکستان انصاف کے سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین،عبدالباری بڑیچ ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ 10اگست کو ایف آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا.
ہمارا پاکستان تحریک انصاف کا بینک آف پنجاب میں پرانا ہمارا کاؤنٹ ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف مرکز کی طرف سے بلوچستان میں پارٹی کے اخراجات ہوتے تھے جس میں دفتر کرایہ اور ملازمین کے تنخواہیں تو اس کیلئے پیسے آتے تھے اس حوالے سے مجھے ایک نوٹس موصول ہوا ہے میں سمجھتا ہوں کہ ان کو اختیار ہی نہیں ہے ایف آئی اے کا جو اس طرح نوٹس جاری کرے ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف آج بلوچستان ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردیا ہے.
انہوں نے کہا کہ 2011سے 2013کے درمیان صرف بینک آف پنجاب میں 55لاکھ 56ہزار اس اکاؤنٹ میں آئے ہوئے ہیں آج وہ تین سال میں بلوچستان میں پارٹی کے اخراجات کیلئے پیسے آتے تھے وہ بھی اسلام آباد تحریک انصاف کے اکاؤنٹ سے آئے ہوئے ہیں ایک روپیہ کسی باہر ملک سے نہیں آیا ہے یہ رقم پاکستان تحریک انصاف مرکز سے آیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے وفاق میں جو کرائم منسٹر ہیں اور اس کی جو رجیم بیٹھی ہوئی ہے جو صرف 25کلو میٹر اسلام آباد کا وزیراعظم رہ گیا ہے اور اس کی یہ ٹیم رانا ثناء اللہ پریشر ڈالنے کیلئے اب وہ پریشانی کے عالم میں ہیں پوری امریکہ کی ایما پر جو حکومت آئی ہے اور الٹے سیدھے الزامات لگانا یہ اس حکومت کا وطیرہ ہے بینک آف پنجاب میرا اکاؤنٹ نہیں ہے.
یہ تحریک انصاف پاکستان کا اکاؤنٹ ہے جو 2011سے 2013تک جو چیک کے دستخط تھے اس میں میرا بھی دستخط موجود تھا تو اس حوالے سے میں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے پاکستان تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی ہے پاکستان تحریک انصاف دنیا میں واحد جماعت ہے جو امریکہ،برطانیہ اور دیگر ممالک میں جو سیاسی جماعتیں جس طرح فنڈ ریزنگ کرتی ہے اسی طرز پر پاکستان تحریک انصاف نے فنڈ ریزنگ کی ہے پاکستان تحریک انصاف نے 40ہزار لوگوں کا ڈیٹا دیا ہے اور یہ سوال میں پوچھنا چاہتا ہو چیف الیکشن کمیشن سے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف جو کیس چل رہاہے اس کے کا فیصلہ ابھی تک کیوں نہیں کیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی کے خلاف کیس چل رہاہے اس کا بھی نہیں کررہے ہیں.
صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے کیس کو اچھالا جارہاہے اور سارے دنیا کے سامنے کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس نہیں ہے ممنوعہ فنڈنگ وہ بھی آپ کسی کمپنی کے ذریعے نہیں لے سکتے ہیں اور آپ امریکہ میں فنڈ ریزنگ کرتے ہوئے سیاسی حوالے سے یا برطانیہ میں کرتے ہو تو آپ کو پاکستان پیسے بھیجنے ہوتے ہو تو ایک رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے پیسے بھیجے جاسکتے ہیں رجسٹرڈ کمپنی کے علاوہ پیسے آئے نہیں سکتے ہیں آپ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ دیکھا فیصلے میں ایک لائن نہیں تھی اور کس کے کہنے پر لائن لکھی گئی ہمیں سب کچھ پتا ہے.
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں بھی الیکشن کمیشن کو چیلنج کررہی ہے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جنہیں پوری دنیا میں اوور سیز پاکستانیوں نے پیسے بھیجے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ جو نیب زدہ تھے 60فیصد وفاقی کابینہ میں 12سو ارب روپے کا چوری کے ان پر کیسز تھے وہ تو انہوں نے ایک جھٹکے سے نیب کا قانون قومی اسمبلی میں تبدیل کرکے اپنی چوریاں چھپائی ہیں ظلم کی انتہا انہوں نے کی ہوئی ہے 25مئی کو آپ کے سامنے جو ظلم کیا اب آپ نے دیکھا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ جو کررہے ہیں اور اس کے ڈرائیور کی بیوی کو کو اٹھانا یہ کہا کا انصاف ہے 14ماہ کی اس کی بچی ہے وہ کس جرم کی سزا اس کو دے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غداری،دہشت گردی اور کرپشن کے مقدمات ملک بھر میں درج کیے جارہے ہیں عمران خان صادق اور امین ہے جنہوں نے غریب عوام کیلئے ہسپتال بناکر اور اس کو چلایا بھی ہے اور دنیا گواہ ہے کہ پاکستان کو بھی چلایا ہے آج دنیا دیکھ رہی ہے جو30سال سے ایک دوسرے کے خلاف پارٹیاں تھی آج وہ سب ایک طرف ہیں اور عمران خان اکیلا ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کے سامنے کھڑا ہے پنجاب کے عوام نے ضمنی انتخابات میں فیصلہ دیکھا دیا اور مجھ پر پنجاب جانے پر پابندی لگائی دی گئی تھی میں نے کونسا حملہ کرنا تھا اس کے باوجو د پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب کے عوام نے کامیاب کیا ہے عمران خان نے ایپسلوٹلی ناٹ کہا ہے اس کے بعد آپ دیکھ رہے ہیں کیا حالات ہورہے ہیں یہ ڈرونز کہاں سے آرہے ہیں.
افغانستان میں کس طرح دھماکے ہورہے ہیں اور آج پاکستان میں فینسنگ ہورہی ہے خیبرپختونخوا میں طالبان کہاں سے آرہے ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے تو کیا معاہدے ہوئے ہیں کہ دوبارہ سے لوگوں کو فون آرہے ہیں یہ حکومت ہمارے اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ ٹوپی ڈراما سوشل میڈیا پر چل رہاہے پاکستان تحریک انصاف کے عام شہری سے لیکر اور کارکنوں تک تمام محب وطن پاکستانی ہیں ہم اس ملک کی حقیقی آزادی تحریک میں جہاد کی طرح کام کررہے ہیں یہ چوروں اور لٹیروں کی پوری قیادت سے اس ملک کو آزاد کرائیں گے۔