|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

گلستان جوہر اورگلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

 پی ای سی ایچ ایس سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش بھی بارش ہورہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے تحت کراچی سمیت مشرقی سندھ میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 18 اگست تک کراچی سمیت مشرقی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ 17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہو سکتی ہے جس سے کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ بالائی سندھ میں 19 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔